• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، چار میچوں کی ٹی 20 سیریز کا نتیجہ سامنے آگیا

Aug 4, 2021

گیانا(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری چوتھا ٹی 20 میچ بھی بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا ہے جس کے باعث پاکستان نے سیریز ایک صفر سے جیت لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے اور تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد چوتھے میچ میں بھ بارش نے میچ مکمل نہ ہونے دیا، صرف تین اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا جس کے بعد بارش کی حکمرانی رہی۔پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو سات رنز سے شکست دیدی تھی جس کے باعث اب سیریز بھی پاکستان کے نام ہوگئی ہے۔