• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محرم الحرام اور غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا

Aug 4, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) محرم الحرام اور غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شرکت، شہریوں کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا،امن وامان کے قیام اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنا اور بروقت ریسپانس کرنا ہے، جس سے بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتاہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر فوری ریسپانس کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر سٹی سرکل کے تھانہ کوتوالی کے ایریا میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد محرم الحرام اور ملک میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر پاکستان میں کام کرنے والے چائنیز سمیت غیر ملکی انجینئرز کی سیکیورٹی کے حوالے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا تھا، موک ایکسرسائز میں ڈسٹرکٹ پولیس، ڈولفن اسکواڈ، ایلیٹ فورس، سول ڈیفنس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔ موک ایکسر سائز کے دوران فرضی دہشت گرد نے علاقہ تھانہ کوتوالی کے ایریا میں جامعہ مسجد شعیہ چاہ فتح خان بازار پرحملہ کیا۔سیکیورٹی گارڈ نے ایمرجنسی سائرن بجایا اور پکار 15 پر کال کی، جس کے جواب میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس اور ڈولفن اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے فرضی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گردی کے خلاف موک ایکسر سائز کا مقصد اداروں کی صلاحیت اور اُن کے آپس میں رابطے کو جانچنا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے آسانی کے ساتھ نمٹا جا سکے۔ اس دوران جامعہ مسجد شعیہ چاہ فتح خان بازارکی انتظامیہ کو مکمل بریف کیا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ان کا رد عمل کیسا ہونا چاہیے۔ آخر میں اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا، شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنا اور بروقت ریسپانس کرنا ہے، جس سے بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ضلع کے تمام ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کو بروقت اور فوری ریسپانس کرنے کی ہدایات کے دوران کیا،