• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی ہاکی ٹیم اولمپکس میں 41 سال بعد تمغہ جیتنے میں کامیاب ، مگر کون سا؟؟؟

Aug 5, 2021

ٹوکیو (نمائندہ خصوصی) ٹوکیو اولمپکس میں رنگا رنگ مقابلے جاری ہیں ، جہاں بھارتی ہاکی ٹیم نے 41 سال کے بعد تمغہ جیت لیا ہے ۔
بھارت نے جرمنی کو 4-5 سے شکست دیکر تمغہ جیتا ، یہ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے 1980 کے بعد اولمپکس میں ہاکی ٹیم کی جانب سے جیتا جانے والا پہلا تمغہ ہے جو کانسی کا ہے، اور یہ بھارتی ہاکی ٹیم کا 12ہواں تمغہ ہے ۔ جرمنی کے کھلاڑی اوروز نے میچ کے دوسرے منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی مگر سمر نجیت سنگھ نے سترہویں منٹ میں گول کر کے سکور 1-1 سے برابر کر دیا ، جرمنی کی جانب سے نکولس ویلن نے 24ویں منٹ اور پھر بینیڈیٹ فرک نے 25ویں منٹ میں گول کر کے برتری 1-3 کر دی ۔
میچ کے 27 ویں منٹ میں ہردک سنگھ نے ، 29 ویں منٹ میں ہرمن پریت نے گول کر کے میچ پھر برابر کر دیا ۔ میچ کے 31 ویں منٹ میں روپندرپال سنگھ نے پنالٹی سٹروک پر گول کر کے بھارتی ٹیم کو میچ میں پہلی بار 3-4 سے برتری دلاءی ، سمرنجیت نے 34ویں منٹ میں گول کر کے سکور 3-5 کر دیا۔
میچ کے آخری کوارٹر میں بھارت اور جرمنی دونوں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے ، 48 ویں منٹ میں لاکا ونفیڈر نے ایک گول کر کے بھارت کی سبقت کو کم کر کے سکور 4-5 کیا مگر اس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کر سکی اور بھارت ہاکی اولمپکس میں تیسرے پوزیشن پر آکر کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔