بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ضلع میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ہیلتھ ورکر اور امتحانی مراکز کی فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات جاری،تمام شہریوں کے ساتھ ساتھ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ہیلتھ ورکر، اساتذہ اور طالب علموں کو بلا خوف وخطر پرامن ماحول مہیا کرنا ہماری اولین ڈیوٹی میں شامل ہے۔ معاشرتی امن کو ہر صورت بحال رکھا جائے گا،ڈی پی او محمد فیصل کامران
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفراقبال اعوان کی پالیسی ضلع میں معاشرتی امن اورفول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر کی طرح بہاول پورمیں انسداد پولیو مہم جاری ہے جبکہ ضلع میں مختلف کلاسز کے امتحانات بھی منعقد ہو رہے ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پراس حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے پہلے ہی سیکیورٹی پلان جاری کیا جاچکاہے،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزکوپولیو ورکر اورامتحانی مراکز کی سیکیورٹی کو باقاعدگی سے چیک کرکے دفتر رپورٹ بھجوانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں،انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ہیلتھ ورکر جوکہ مفاد عامہ اور ریاستی احکامات کی روشنی میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ان کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے،یہ ہمارے مستقبل کے بچوں کی صحت کا معاملہ ہے،کیونکہ پولیو کے قطر ے نہ پینے والے بچے ہمیشہ کے لیے معذوری کا شکار ہو سکتے ہیں،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت جاری پولیومہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے بھی اس مہم میں حصہ لیا اور احمد پور شرقیہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے،ضلع میں مختلف کلاسز کے امتحان منعقد ہورہے ہیں جہاں پر استاتذہ کرام امتحانی بورڈ کے زیر انتظام طالب علموں سے امتحان لینے کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،استاتذہ کرام اورطالب علموں کو بلا خوف و خطر پرامن ماحول کرنا بھی ہماری ڈیوٹی میں شامل ہے،یہ ہمارے آنے والے کل کے قوم کے معمار بچے ہیں جنہوں نے آئندہ آنے والے دنوں میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز امتحانی مراکز کی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک اور الرٹ رکھیں،تاکہ ضلع میں امن وامان کی فضاء کی فضاء کو برقرار رکھا جاسکے،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمدفیصل کامران نے ایس ڈی پی او زاورایس ایچ اوز کو سیکیورٹی پلان پر عمل درآمدکے حوالے سے جاری احکامات میں کیا