• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

Sep 27, 2019

ساہیوال( بیورورپورٹ) وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں انچارج ایلیٹ فورس رانا آصف، بمب ڈسپوزبل سکواڈ، ریسکیو 1122، فکیلٹی، سٹاف، طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت کا کہنا تھا کہ آج 54 دن مکمل ہو گئے ہیں کہ بے حس اور جابرانہ سوچ کے مالک مودی حکومت نے کشمیری بہن بھائیوں سے جینے کا بنیادی چھین لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم پاکستان یو این جنرل اسمبلی میں پاکستان کے کشمیر پر مؤقف کو ساری دنیا کے آگے نہائیت مدبرانہ انداز میں رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیرِ اعظم عمران خان کی واضح حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے کہ دنیا اب مسئلہ کشمیر پر بات کر رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ جب کشمیری بھائی آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔ انہوں نے کہا نوجوان مسئلہ کشمیر سے مکمل آگاہ ہیں جو حکومتِ وقت اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر کشمیر کی آزادی کے حق میں جبکہ مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے گئے اور کشمیری شہیدوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔