بہاول پور (نویداقبال چوہدری) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 12 کلو سے زائد منشیات کے علاوہ غیر قانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج، منشیات فروشی ایک گھناونا فعل ہے جو کہ شہریوں کو جسمانی ،مالی طور تباہی کے دہانے پر پہنچا رہی ہے،اس کاروبار میں ملوث سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ” منشیات سے پاک معاشرہ’ ‘پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاولپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں منشیات برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا،تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 04 ملزمان فاضل حسین، ظفر حسین، جلال احمد اور الطاف کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 10 کلو گرام کے قریب چرس اسی طرح تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے منشیات فروش ملزم محمد عمران کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے2160 گرام چرس برآمدکرلی۔پولیس تھانہ سول لائنز، سٹی حاصل پور اور اوچ شریف نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمد عمران، محمد اشفاق اور محمد گلشن سے 125 لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس تھانہ چنی گوٹھ اور صدر حاصل پور نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عمر بشارت، عبد المجید اور سعید احمد سے 03 پسٹل30 بور برآمد کرلی، متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ منشیات فروشی ایک گھناونا فعل ہے جوکہ شہریوں کو جسمانی، مالی طور تباہی کے دہانے پر پہنچا رہی ہے،اس کاروبار میں ملوث سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،