• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈائریکٹر بھاولپور میوزیم محمد زبیر ربانی کی زیر صدارت یوم آزادی تقریبات کو ملی جوش و جذبہ اور بھرپور ولولے کے ساتھ منانے کے لئےگزشتہ روز میوزیم میں ایک اجلاس منعقد ہوا

Aug 7, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے ) ڈائریکٹر بھاولپور میوزیم محمد زبیر ربانی کی زیر صدارت یوم آزادی تقریبات کو ملی جوش و جذبہ اور بھرپور ولولے کے ساتھ منانے کے لئےگزشتہ روز میوزیم میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پروگراموں کی حتمی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں میوزیم افسران و متعلقہ ملازمین شریک تھے ۔ ڈائریکٹر بھاولپور میوزیم نےکہا کہ شیڈول کےمطابق میوزیم کی تحریک پاکستان گیلری میں ” آزادی کا سفر ” کے عنوان سے تصویری نمائش کا اہتمام کیا جائے گا ۔ یہ نمائش جہدوجہد آزادی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے مسلم زعماء کی خدمات اور انکے اقدامات کو اجاگر کرے گی۔ یہ نمائش 14 اگست تک جاری رہے گی۔ 13 اگست کو میوزیم میں “ہر بشر ایک شجر ” کے نام سے شجر کاری کی جائے گی تاکہ سرسبز و شاداب پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔ 13 اگست کو میوزیم کی عمارت پر چراغاں کیا جائےگا ۔ 14 اگست کو پرچم کشائی کی پروقار تقریب کے بعد کیک کاٹا جائے گا اور اس روز میوزیم شام چھے بجے تک وزیٹرز کے لیے کھلا رہے گا۔ڈائریکٹر میوزیم محمد زبیر ربانی نے کہا کہ کوویڈ 19 کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور ماسک کے بغیر وزیٹرز کی گیلریوں میں داخلہ پر پابندی ہو گی ۔