• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اولمپکس مقابلوں میں شکست کے بعد ارشد ندیم کا پہلا بیان سامنے آگیا

Aug 8, 2021

ٹوکیو(نمائندہ خصوصی)اولمپکس مقابلوں میں بہترین کارکردگی کے باوجود میڈل نہ جیت سکنے پر ارشد ندیم نے پاکستانی قوم سے معذرت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ‘معذرت عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا’۔میرے والدین اور پاکستان کی عوام کا بہت شکریہ جن کی دعاؤں سے آج اس مقام تک پہنچا،انشاء اللہ اگلی بار بھرپور تیاری کے ساتھ اولمپکس میں شرکت کروں گا۔ارشد ندیم نے اپنی ٹویٹ میں جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بھارتی ایتھلیٹ نیراج چوپڑا کو مبارک باد بھی دی۔