• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی اطلاع، پورے ممبئی کی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

Aug 8, 2021

ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے پر بم کی اطلاع نے ممبئی شہر کی پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے پولیس کو فون کرکے اطلاع دی کہ امیتابھ بچن کے بنگلے اور تین ریلوے سٹیشنز پر بارودی مواد نصب کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ملتے ہی پورے شہر کی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور کئی گھنٹے تک سرچ آپریشن کیا جاتا رہا۔
پولیس حکام کے مطابق کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد کوئی بارودی مواد نہیں ملا تاہم اس جھوٹی اطلاع کے بعد امیتابھ بچن کے بنگلے کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس نے جھوٹی کال کرنے کے شبے میں دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔