• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Aug 9, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، سیزن 10 ٹورنامنٹ پر مشتمل ہوگا جس میں 266 میچز کھیلے جائیں گے ۔اس سیزن میں کرکٹ ایسوسی ایشنز کو انڈر 16اور انڈر 19 ٹیمز سامنے لانے کی اجازت ہو گی ۔
نیشنل انڈر 19تین روزہ چیمپئن شپ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی ، ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی 20اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ندیم خان کے مطابق اس اقدام سے مستقبل کے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا جب کہ معیاری کرکٹ سیزن منعقد کرانے کیلئے پرجوش ہیں ۔