جمیکا (نمائندہ خصوصی)ٹیسٹ سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز میں موجود قومی کرکٹ سکواڈ کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی جس کی رپورٹ آج موصول ہوگی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق قومی کرکٹرز اور سپورٹ سٹاف نے اپنے اپنے کورونا ٹیسٹ دیئے ہیں ،نتائج منفی آنے کی صورت میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں پہلا ٹیسٹ میچ 12 اگست سے جمیکا میں شروع ہوگا