• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بالی ووڈ کے معروف ولن انوپم شیام دنیاسے رخصت ہوگئے، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

Aug 10, 2021

ممبئی(نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ کے معروف ولن انوپم شیام دنیا سے رخصت ہوگئے۔شوبز شخصیات کی جانب سے ان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انوپم شیام کی عمر63سال تھی اور وہ گزشتہ چند سال سے گردوں کے امراض میں مبتلا تھے جبکہ گزشتہ ہفتے ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔
بالی ووڈ ہنگامہ نیوز ایجنسی کے مطابق انوپم شیام نے 1993 میں فلموں میں اداکاری کا آغاز کیا تھا، ان کی پہلی فلم کرن کھیر اور امریش پوری جیسے منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ ریلیز ہوئی۔
انوپم شیام نے اپنے کیرئیر کے دوران متعددفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں لاگان ، گول مال اور منا مائیکل جیسی فلمیں شامل ہیں۔