• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم اور وفد کے تمام ارکان خیریت سے ہیں،عمران خان آج رات نیویارک میں ہی قیام کریں گے،نعیم الحق

Sep 28, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وفد کے تمام ارکان خیریت سے ہیں،وزیراعظم عمران خان آج رات نیویارک میں ہی قیام کریں گے،وزیراعظم کے طیارے میں فنی خرابی پر معاون خصوصی نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج رات نیویارک میں ہی قیام کریں گے،وزیراعظم عمران خان ایئرپورٹ سے ہوٹل روانہ ہوگئے،نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم کا طیارہ فنی خرابی کے باعث واپس نیویارک موڑا گیا،وزیراعظم اور وفد کے تمام ارکان خیریت سے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے طیارے میں امریکا سے واپسی پر فنی خرابی پر طیارے کو واپس نیویارک اتار لیا گیا،وزیراعظم کا طیارہ الیکٹرک سسٹم مکمل ہونے پر واپس موڑا گیا ،وزیراعظم کے طیارے کی لینڈنگ بھی مشکل سے ہوئی ۔