نیویارک (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طیارے سے واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم پہلی دستیاب کمرشل پرواز سے وطن واپس آئیں گے ۔تفصیلات کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث وزیراعظم کے طیارے نے واپس نیویارک میں لینڈکیا تھا،جس پر وزیراعظم عمران خان ایئر پورٹ سے روزویلٹ ہوٹل پہنچے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طیارے سے واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم پہلی دستیاب کمرشل پرواز سے وطن واپس آئیں گے۔