• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئی سی سی نے ٹی 20ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کب ہوگا؟ جانئے

Aug 17, 2021

ابو ظہبی(نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ24 اکتوبر کوکھیلا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلا جائے گا جبکہ 23 اکتوبر کو آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز کے مابین میچز ہوں گے۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور تیسرا 29 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا اورورلڈ کپ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔