• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی ایس پی صوابی بشیر احمد یوسفزئی کا جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور کا سیکیورٹی دورہ-

Aug 17, 2021

صوابی( اسماعیل یوسفزئی)ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی ہدایت پر ایس ڈی پی او صوابی بشیر احمد یوسفزئی نے جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور کا سیکیورٹی دورہ کیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او صوابی نے ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے پولیس اہلکار الرٹ ڈیوٹی سرانجام دیں اور آپس میں 24گھنٹے کوارڈینیشن کو مضبوط بنیادوں پر برقرار رکھیں گے۔شر پسند عناصر کیساتھ کوئی رو رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے سیکیورٹی کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیااور سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمنان کا اظہار کیا۔ مزید کہا کہ کورٹ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرتے ہوئے عوام الناس کے جان ومال کاتحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا.