لندن(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ڈیوڈ میلان کو سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
ڈیوڈ میلان اسوقت نمبر ون ٹی 20 بلے باز ہیں۔وہ اس سے قبل انگلینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ بھی حصہ تھے تاہم کارکردگی کی بنا پر ان کو ٹیسٹ ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔انگلینڈ کی ٹیم اس وقت مشکلات سے دوچار ہے،کپتان جوئے روٹ کے علاوہ تمام بلے باز بھارتی باؤلرز کے سامنے مشکلات کا شکار ہیں،جس کے باعث اب ڈیوڈ میلان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے 151 رنز سے فتح اپنے نام کی تھی۔
بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ نے اہم کھلاڑی کو سکواڈ میں شامل کرلیا
