• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پاکستان بیٹنگ لڑکھڑا کر سنبھل گٹی، بابر اعظم اور فواد عالم کی شاندار بیٹنگ جاری

Aug 21, 2021

کنگسٹن(نمائندہ خصوصی)پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چائے کے وقفے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔عابد علی ایک، عمران بٹ ایک اور اظہر علی صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ابتدائی تین وکٹیں جلدی گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے محتاط انداز اپنایا اور نئی گیند پر زیادہ شاٹس نہ کھیلیں۔دونوں بلے بازوں نے وکٹ پر سیٹ ہونے کے بعد وکٹ کے چاروں جانب بہترین شاٹس کھیلیں ،اس دوران بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 18ویں اور فواد عالم نے اپنی دوسری نصف سینچری مکمل کی۔اسوقت بابر اعظم65 اور فواد عالم 67رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، اظہر علی، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، عابد علی ، عمران بٹ، فہیم اشرف، نعمان علی اور فواد عالم شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کپتان کریگ بریتھ ویٹ،پاول، بونر، روسٹن چیز، جیسن ہولڈر، بلیک ووڈ، کیمار روچ،الزاری جوزف،سیلز اور مائر شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کی جانب سے پلینگ الیون میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔