ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف کی سلمان خان کے ساتھ ایک بار پھر سامنے آنے والی تصاویر نے افواہوں کو جنم دے دیا ، دونوں کو ایک ساتھ ائیرپورٹ پر دیکھا گیا ہے ۔
کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی اور منگنی کی خبریں گرم ہیں کہ اس دوران انہیں بالی ووڈ کے سلو بھائی کے ہمراہ دیکھا گیا ۔ ماضی میں بھی دونوں کی شادی کی افواہیں سامنے آئی تھیں مگر اس بات کو زمانے گزر چکے ، اب پھر گزشتہ دنوں ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد افواہوں کے بازار گرم ہو گئے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کو ایک ساتھ ائیرپورٹ پر دیکھا گیا جہاں دونوں ٹائیگر 3فلم کی شوٹنگ کیلئے روس روانہ ہو رہے تھے ، اس دوران دونوں نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا، رپورٹوں کے مطابق فلم کی اگلے 45 دن تک پانچ یورپی ممالک میں شوٹنگ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل کے ساتھ خفیہ طور پر منگنی کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں لیکن دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔
کترینہ کیف کی سلمان خان کیساتھ ائیرپورٹ پر تصاویر میڈیا کی زینت بن گئیں
