• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں بروز سوموار علی الصبح جنرل پریڈ کے انعقاد کیا گیا

Aug 24, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں بروز سوموار علی الصبح جنرل پریڈ کے انعقاد کیا گیا، ڈسٹرکٹ پولیس سمیت دیگر یونٹس کی پریڈ میں شرکت، پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی،پولیس افسران فٹنس اور ڈسپلن پر بھی توجہ مرکوز کریں، ڈی پی او محمد فیصل کامران

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر بروز سوموار علی الصبح ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کے انعقاد کیا گیا،جنرل پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ اور ٹریفک پولیس نے شرکت کی، پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ کی اور سلامی پیش کی، دستوں نے سلامی کے چبوترے سے گزرتے ہوئے مارچ پاسٹ کیا، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ندیم افضال نے جنرل پریڈ کا ملاحظہ اور ٹرن آوٹ چیک کیا، جنرل پریڈ کا مقصد پولیس افسران کی جسمانی فٹنس اور ڈسپلن کو برقرار رکھنا ہے،انہوں نے پریڈ میں شامل افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کی فٹنس اور ڈسپلن نہایت اہمیت کے حامل ہیں بعدازاں انہوں نے پولیس لائن میں MT سیکشن کی ضلع بھر سے بلائی گئی سرکاری وہیکلز کی انسپکشن کی اور انہوں نے ڈرائیورز کو سرکاری وہیکلز کی حفاظت کے بارے ہدایات دیں۔ڈی پی او محمد فیصل کامران نے جنرل پریڈ کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ افسران اپنی فٹنس پر لازمی توجہ دیں، پولیس کا کام جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کام کرناہے ہمارے الرٹ رہنے سے جرائم پیشہ عناصر معاشرتی امن بگاڑنے سے باز رہتے ہیں،