ڈیرہ اسماعیل خان ( اسدعباس) ڈیرہ اسماعیل خان میں چند روز میں وزیراعظم عمران خان کا دورہ متوقع ہے جس میں وہ ڈیرہ ٹانک جنوبی وزیرستان میں درجنوں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرینگے اور مختلف وفود سے ملاقات کریں گے محب اللہ خان صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ عمران خان گرین پاکستان کا خواب پورا کرنے یہاں آرہے ہیں اور کیونکہ ان کا نظر یہ ہے کہ خوشحال اور گرین پاکستان کے لیئے کسان اور زمیندار کی خوشحالی کا خیال کرنا ہو گا خوشحال پاکستان کے لیے خوشحال کسان کا ہونا ضرور ی ہے محب اللہ خان صوبائی وزیر زراعت اور سیکرٹری زراعت اسرار خان کے اس ہنگامی دورہ کے موقع پر ان کے ہمراہ پراجیکٹ ڈائر یکٹر گومل زام زبیر خان،محکمہ زراعت کے اعلی افسران بھی موجو د تھے فراز احمد مغل نے محب اللہ خان صوبائی وزیر زراعت اور سیکرٹری زراعت اسرار خان کو ڈیرہ اسماعیل گومل یونیورسٹی میں ہال اور جلسہ گاہ کی مختلف جگہوں کا دورہ کروایا اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت افسران بھی موجود تھے جس میں اے کیو ہال اور سیکورٹی کا جائزہ لیاگیاوزیر اعظم پاکستان عمران خان ٹانک۔درابن کلاں اور چودھوان کے زاموں کا اعلان کرینگے اور گومل ذام ڈیم پر بھی خصوصی دورہ کرینگے۔ وزیراعظم عمران خان ڈیرہ اسماعیل خان میں کسان کارڈ کا اعلان کرینگے
کے پی کے میں صحت کارڈ ہے اسطرح کسان کارڈ تقسیم کیا جائے گا جوکہ ہمارے کسانو ں کیلئے بہت مفید ثابت ہوگا اور ان کی تقدیر بدلنے کا ذریعہ بنے گا محب اللہ خان صوبائی وزیر زراعت اور سیکرٹری زراعت اسرار خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت زراعت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے زراعت کے شعبہ میں ترقی ہی خوشحال پاکستان کی ضامن ہے
وزیراعظم پاکستان عمران خان کا آئندہ چند روز میں متوقع دورہ
