جمیکا(نمائندہ خصوصی)ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 150رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے ،پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 152 رنز کی لیڈ مل گئی ہے۔
چوتھے دن کھیل کے آغاز پر پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے اور ویسٹ انڈیز کے بلے باز الزاری جوزف شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔تاہم اس کے بعد بلیک ووڈ اور بونر نے بہترین بلے بازی کو مظاہرہ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا اور پاکستانی باؤلرز کا جم کر مقابلہ کیا۔تاہم محمد عباس نے ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کرکے ویسٹ انڈیز کو دھچکا پہنچایا۔بونر 37 اور مائرز بغیر کوئی رنز بنامحمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے،اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے بلیک ووڈ کی وکٹ حاصل کرکے ویسٹ انڈیز کے لیے خطرے کی گھنٹے بجادی ،بلیک ووڈ 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،وکٹ کیپر بلے باز جوشا ڈی سلواصرف چھ رنز بناسکے ان کی وکٹ محمد عباس نے حاصل کی۔کھانے کے وقفے تک ویسٹ انڈیز نے آٹھ وکٹوں پر 123 رنز بنائے تھے ۔کھانے کے وقفے کے بعد کھیل شروع ہوا تو ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے جلدی رنز بنانے کی کوشش شروع کی مگر وہ اس میں زیادہ کامیاب نہ ہوسکے،جیسن ہولڈر 26اور کیمار روچ آٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے چھ ، محمد عباس نے تین اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہےکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 302رنز بناکر ڈیکلئیر کی تھی۔
دوسرا ٹیسٹ میچ، ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز ختم، پاکستان کو بڑی لیڈ مل گئی
