• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےصوابی کے گاؤں کالا میں پُل کافتتاح کیا.

Aug 25, 2021

صوابی (اسماعیل یوسفزئی)سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ صوابی بھر میں گھر گھر گیس کی فراہمی ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنا اور سہولیات کی فراہمی کو یقنی بنایا گیا ہے جو اس سے پہلے سیاست کے ٹھیکداروں نے کھبی نہیں کیا وہ لوگ ہمیشہ کمیشن کو مد نظر رکھتے تھے اور اپ کی موجودہ پارٹی کے لیڈر شپ اپ کی مفادات کو مد نظررکھتی ہے ان خیالات کا اظہار کنسٹرکشن آف کالا برج صوابی جس کی تحمینہ لاگت سو ملین ہے کے افتتاح کے بعد تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افتتاح کے موقع پر ایس ڈی او ہائی وے عالم زیب اور اے ایس ڈی او انجینر ہائی وے حرم آیاز اور دیگر مشران علاقہ بھی موجود تھے یہ برج ایگزیکٹیو انجنیر ہائی وے زیشان احمد کے نگرانی میں پایہ تکمیل کو پہنچے گی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں اپنے آپ کو احتساب کیلئے عوام کے عدالت میں پیش کرنے کیلئے تیار ہوں نہ کھبی سیاست کمیشن کیلئے کیا ہے اور نہ کرونگا سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر کرتا ہوں صوابی عوام کا دیرینہ مسلہ صوابی بائی پاس پر کام جلد شروع کیا جائیگا۔