اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے چار ہزار 191نئے کیسزسامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 120افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 61 ہزار 306 کوروناٹیسٹ کیے گئےجبکہ مثبت کیسزکی شرح 6.83 فیصدرہی۔