• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 4 ارب مالیت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کر رہی ہے۔

Aug 28, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 4 ارب مالیت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز بغدادالجدید کیمپس میں منعقد ہوئی۔تقریب میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب ،پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر ،ڈینز ،پرنسپل افسران اور کنٹریکٹر فرم کے نمائندے شریک ہوئے۔یہ منصوبے بِلڈ اینڈ ٹرانسفرطریقہ کارکے تحت تکمیل پائیں گے ۔موجودہ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ویژن کے تحت شروع ہونے والے یہ منصوبے پاکستان کی کسی بھی جامعہ میں اپنی نوعیت کے پہلے ترقیاتی منصوبے ہیںجو سرکاری جامعات کے لئے خود کفالت اور ترقی کی جانب مشعل راہ منصوبوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔اس منصوبے کے تحت تین نئی فیکلٹی بلڈنگز تعمیرکی جائیں گی جن میں فارمیسی ،کنوینشنل میڈیسن ،لائف سائنسز ،ہیلتھ سائنسز، نرسنگ،لائ،سوشل سائنسز ،ویٹرنری سائنسزاور کمپیوٹنگ کی فیکلٹیوں کے لئے عمارات دستیاب ہوں گی۔ایگریکلچرفیکلٹی کی عمارت کو بھی توسیع دی جائے گی۔4 نئے ہاسٹلز تعمیر کیے جائیں گے جن میں 2 طلباء اور 2 طالبات کے لئے ہوں گے۔ اس کے علاوہ ان عمارتوں سے منسلک نئی سڑکوں اور چوراہوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ بغدادالجدید کیمپس کے مرکزی روڈ نیٹ ورک میں توسیع بھی شامل کی جائے گی۔ ان منصوبو ں کی تکمیل سے جامعہ اسلامیہ 80ہزار طلباء وطالبات کے لئے تدریسی اور تحقیقی سہولیات مہیا کر سکے گی۔تمام تدریسی بلاک ائیر کنڈیشنڈ ہوں گے اورپاکستان انجینئرنگ کونسل اور متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکمہ جات کے تعمیراتی معیارات کے مطابق تعمیر کیے جائیں گے۔