• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شلپا شیٹی نے اپنی غلطی کا ’اعتراف‘ کرلیا

Aug 29, 2021

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں گویا اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکارہ کی طرف سے ایک کتاب کے صفحے کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہوتا ہے کہ زندگی میں ہر کوئی غلطیاں کرتا ہے اورانسان سے غلطی ہونا کوئی بڑی بات نہیں، نہ ہی یہ کوئی جرم ہوتا ہے۔انسان اگر زندگی میں غلطیاں نہ کرے تو اس کی زندگی بے رنگ ہو جائے۔
اس صفحے پر مزید کہا گیا ہے کہ انسان غلطیوں ہی سے سیکھتا اور خود کو بہتر بناتا ہے۔ صفحے کے آخر میں لکھا گیا ہے کہ ”میں غلطیاں کروں گی، میں خود کو معاف کر دوں گی اور ان سے سیکھوں گی۔“
واضح رہے کہ شلپا شیٹی کا شوہر راج کندرا اداکاراﺅں کو فلموں میں کردار دینے کے بہانے ان کی فحش فلمیں بنانے اور آن لائن پوسٹ کرنے کے الزام میں زیرحراست ہے۔ اس کیس میں شلپا شیٹی سے بھی تفتیش ہو چکی ہے۔ گمان ظاہر کیا جا رہا ہے شلپا شیٹی کی یہ پوسٹ اسی کیس کے حوالے سے ہے۔