بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران کا کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری، سنگین نوعیت کے مقدمات پر مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی، ملزمان کو ہر صورت گرفتار کر کے شہریوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا، روزانہ کی بنیاد پر فالواپ لیا جائے گا۔ڈی پی او
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 47 شہریوں کے مسائل سنے، ڈی پی او نے تین شہریوں کے ڈکیتی اور قتل جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات پر روزانہ کی بنیاد پر خود فالواپ لینے کا فیصلہ کیا، اور مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بناتے ہوئے متعینہ وقت میں ملزمان کی ٹریسنگ اور گرفتاریوں کا حکم دیا، متعدد شہریوں نے رقم کے لین دین اور خاندانی تنازعات کی بابت بھی درخواستیں پیش کیں جن پر متعلقہ پولیس افسران کو آن کال لیتے ہوئے کمیونٹی پولیسنگ اور انسانیت کے جذبے کے تحت حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔، جبکہ دو شہریوں کی اغواء کے مقدمات میں مغوی کی برآمدگی کیلئے ایس ایچ او صدر یزمان اور ایس ایچ او بغدادالجدید کو 3 دن کی ڈید لائن دی، اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ایسے سنگین نوعیت کے مقدمات جن کی تفتیش پر آپکو تحفظات ہیں میں خود ان کا فالواپ روازنہ کی بنیاد پر لوں گا، جس کی پراگرس آپ سے شیئر کی جائے گی، کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ اگر کوئی ملزم ہو یا مدعی وہ خود پیش ہو کر اپنا مسئلہ بیان کر سکتا ہے انشاءاللہ اسکا مسئلہ انصاف اور قانون کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے حل کیا جائے گا،۔