• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کامیڈین عمر شریف کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ مداحوں کے ہاتھ دعا کیلئے اٹھ جائیں

Sep 1, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کامیڈین عمر شریف طویل عرصے سے علیل ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر نے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے۔
وائرل تصویر میں عمر شریف کو وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے داڑھی بڑھائی ہوئی ہے اور سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے۔ کامیڈین کی یہ تصویر سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ عمر شریف نے سندھ ہائیکورٹ میں اپنی تیسری بیوی کے خلاف درخواست دی تھی۔ اس وقت بھی وہ کمرہ عدالت میں وہیل چیئر پر آئے تھے۔