• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

واصف یاسین اور ان کی ٹیم نے ایل پی جی سلنڈر اور غیر معیاری سی این جی سلنڈر کے خلاف کارروائی

Sep 1, 2021

ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین اور ان کی ٹیم نے ایل پی جی سلنڈر اور غیر معیاری سی این جی سلنڈر کے خلاف کارروائی کی۔اس موقع پر کرونا ایس او پیز کو بھی چیک کیا گیا۔خلاف ورزی کرنے والی مختلف گاڑیوں کو 3 لاکھ 70 ہزار روپے تک جرمانہ کیا گیا۔کرونا ایس او پیز کی 569 ویولیشن میں 67 گاڑیاں بند کی۔504 چالان کئے اور 60 گاڑیوں کو وارننگ ایشو کی۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف آئندہ بھی سختی سے کارروائی جاری رہے گی۔گورنمنٹ کی رٹ کی امپلیمنٹیشن ہرصورت کی جائے گی۔جن گاڑیوں میں غیرمعیاری سی این جی سلنڈر اور سب سٹینڈرڈ سلنڈر ہیں ان کے خلاف کارروائی کر کے ان کو بند کیا جائے گا اور ان کے سلنڈر بھی اتار دیے جائے گیں ۔جو ٹرانسپورٹر کرایا زیادہ وصول کرتے ہیں اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کرتے ان کے خلاف چالان کئے جائیں گے اور ان کی گاڑیوں کو بھی بند کر دیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ کے احکامات کے مطابق بس اڈوں پر ڈرائیوروں کو روزمرہ کی بنیاد پر کروناویکسین بھی لگائی جا رہی ہے اور اس پر آئندہ بھی مزید سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا ۔تمام ٹرانسپورٹرز کو چاہیے کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور خود بھی ویکسین لگوائیں اور مسافروں کو بھی اس کی تلقین کریں کرونا۔جیسی مہلک بیماری سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچایں