• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے تحصیل حاصل پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قائم کئے گئے سہولت بازار کا افتتاح کیا۔

Sep 1, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے تحصیل حاصل پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قائم کئے گئے سہولت بازار کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ، اسسٹنٹ کمشنر کامران ڈوگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار میں قائم پھل، سبزیوں، کریانہ اور آٹا کے اسٹالز اور مقرر کردہ نرخ پر دستیابی کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پھل اور سبزیوں کی کوالٹی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں چیک کیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش مقرر کردہ نرخ پر اعلیٰ معیار کے ساتھ فروخت کی جائیں اور نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے علامہ اقبال پارک حاصل پور میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔انہوں نے کہا کہ پودے ماحول کو سرسبز و شاداب بناتے ہیں۔ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال اور آبیاری پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے پارک کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اسے مزید خوبصورت اور سرسبز وشاداب بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے مرکز مال قائم پور تحصیل حاصل پور کا اچانک معائنہ کیا۔انہوں نے لوگوں کو ریونیو سے متعلق دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر شاہد عمران مارتھ ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مرکز مال قائم پور میں فرد ملکیت کے حصول کے لئے آئے ہوئے افراد میں فردملکیت بھی تقسیم کیں۔