• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آر پی او ڈیرہ کی ٹانک آمد، ڈی پی او ٹانک کے ہمراہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے میٹنگ میں شرکت اور اردلی روم کا اہتمام، پولیس لائن کا بھی دورہ

Sep 1, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان (اسدعباس) تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ریجن شوکت عباس نے ضلع ٹانک کا دورہ کیا جہاں پر انہوں ڈپٹی کمشنر آفس ساوتھ میں پولیو کے انسداد کے حوالہ سے ایک اہم میٹنگ میں شرکت کی جسمیں کمشنر ڈیرہ ریجن عامر لطیف، ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد کبیر آفریدی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان خالد اقبال خٹک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان شوکت علی کے علاوہ ٹانک اور جنوبی وزیرستان اضلاع کے محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں پولیو کی بیماری کے پھیلاو کی وجوہات اور اسکے خاتمے/روک تھام کے سلسلے میں اٹھائےگئے اقدامات اور انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اسکے بعد آر پی او ڈیرہ نے ہمراہ ڈی پی او ٹانک دفتر پولیس ٹانک میں اردلی روم کا اہتمام کیا جسمیں انہوں نے ایک ایک کرکے پولیس افسران اور اہلکاران سے فردآ فردآ جائز عرض و معروض سنے اور انکے حل کیلئے برموقع احکامات جاری کئے۔ آخر میں انہوں نے ٹانک میں نئے تعمیر ہونیوالے پولیس لائن کا وزٹ کیا اور تعمیراتی کام وغیرہ کا تمام پہلوں سے تفصیلی جائزہ لیا۔