• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی اومحمدفیصل کامران کے رات گئے مختلف تھانوں کے سرپرائز وزٹ

Sep 2, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی اومحمدفیصل کامران کے رات گئے مختلف تھانوں کے سرپرائز وزٹ،حوالات سنتری،تھانوں کا ریکارڈ،مالخانہ،فرنٹ ڈیسک،حوالات میں موجود ملزمان کوچیک کیا،ریکارڈ کی تکمیل میں کسی قسم کی سستی ولاپرواہی نابرتی جائے،فرضی کارروائیوں کی بجائے شہریوں کی صحیح معنوں میں دادرسی کی جائے،ڈی پی او

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے گذشتہ سے پیوستہ رات تھانہ کینٹ،کوتوالی اورصدر بہاول پور کاوزٹ کیا،اس موقع پر متعلقہ افسران موجودتھے جنہوں نے تھانہ کے کرائم اورتکمیل ریکارڈ کے حوالے سے بریف کیا،ڈی پی اونے وزٹ کے دوران تھانہ کی حوالات پر مامور سنتری،فرنٹ ڈیسک، مالخانہ،تھانہ کے ریکارڈ،حوالات میں بند ملزمان اور تھانہ کی صفائی ستھرائی کو بھی چیک کیا،فرنٹ ڈیسک پر تکمیل ریکارڈکا تفصیلی جائزہ بھی لیا، اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانے قانون کا گھر اور قلعہ ہیں یہیں سے پولیس کا امیج معاشرے میں جاتاہے،اگر تھانوں کے حوالے سے ہی لاقانونیت پر مبنی عوامی شکایات آنا شروع ہو جائیں تو اس سے پولیس کے حوالے سے منفی تاثرابھرتاہے جس سے قانون پسند عوام اورپولیس کے مابین خلیج بڑھتی ہے،انہوں نے مزیدکہا کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کے واضح اور دو ٹوک احکامات ہیں کہ تھانوں کو قانون پسندوں کے لئے دار الامان اور قانون شکنوں کے لئے دارالحساب بنناہے،قانون نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے پولیس کو اختیارات دئیے ہیں لیکن اختیارات سے تجاوز یا ان کا ناجائز استعمال از خود ایک قانون شکنی ہے،بعد ازاں ڈی پی او نے تھانہ کی حوالات میں بند ملزمان سے سوالات بھی کئے اور ملزمان کے انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے جو انہیں قانون نے دئیے ہیں،ریکارڈ کی تکمیل میں کسی قسم کی سستی ولاپرواہی نہ برتی جائے،فرضی کارروائیوں کی بجائے شہریوں کی صحیح معنوں میں داد رسی کی جائے۔