• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کا کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری

Sep 2, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی او محمد فیصل کامران کا کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری،52شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری،خاتون شہری کی درخواست پرمقدمہ درج کرنے میں تاخیر پر ایس ایچ اوتھانہ صدرحاصل پورکوکلوز ٹولائن کردیا،شہریوں کی درخواستوں پر بروقت کارروائی اور ازالہ اولین ترجیح ہے،کمی و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں، ڈی پی او

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 52شہریوں کے مسائل سنے، شہریوں کے ڈکیتی و قتل جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات پر روزانہ کی بنیاد پر فالواپ لیاجارہاہے اورقائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی ملزمان کی ٹریسنگ اورگرفتاری کے سلسلہ میں موثر انداز میں کام کررہی ہے،جس کے جلد نتائج شہریوں کو آگاہ کیا جائے گا،متعددشہریوں نے مختلف نوعیت کی درخواستوں پرمتعلقہ پولیس افسران کو آن کال لیتے ہوئے کمیونٹی پولیسنگ اور انسانیت کے جذبے کے تحت حل کرنے کی ہدایات جاری کیں، متعینہ وقت میں ڈی پی او آفس رپورٹ بھجوانے کے بھی احکامات جاری کیے،دریں اثناء یکم ستمبر کو کھلی کچہری میں خاتون شہری نے درخواست دی کہ اس کے گھر واردات ہوئی جس کا مقدمہ درج نہ ہوا اورمزید دیگردرخواستوں پر بروقت قانونی کا رروائی نا کرنے پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ صدر حاصل پور شہزاد بابرکو کلوز ٹولائن کردیا، اورانکوائری کاحکم دیا۔اس موقع پر ڈی پی او نے کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،درخواستوں پر بروقت کارروائی نہ کرنے والے افسران اپنے آپ کو احتساب کے لیے تیار رکھیں۔