بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) تجاوزات مافیا حکومتی اِدارے کیساتھ ملکر پھر سرگرم ۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپور کے کرپشن کے بے تاج بادشاہ لینڈ انسپکٹرز عدنان قریشی اور ملک عطا محمد لاری اڈا بہاولپور میں قائم پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے فری لنگر خانے کو بغیر سوچے سمجھے اختیارات کا غلط اِستعمال کرتے ہوئے عوامی ”لنگر خانہ” کو منہدم کردیا گیا جس پر کمشنر بہاولپور ڈویژن نے دواہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم صادر کردیا یہ دونوں اہلکاران اپنے چھوٹے عملے کے ذریعہ سے راتوں کو ”غریب خوانچہ فروشوں ریڑھی بانوں ٹھیلے والے غریب دِیہاڑی دار وں سے مبینہ طور پر بھتہ وصول کرتا ہیں بھتہ نہ ملنے کی بناء پررات کے اوقات کار میں یونیورسٹی چوک غلہ منڈی ریلوے سٹیشن اور چوک فوارہ و دیگر علاقہ جات سے خوانچہ فروش ریڑھی بانوں کا سامان توڑ پھوڑ کر کے ٹرالی میں ڈال دیا جاتا ہے جبکہ ماہانہ بھتہ دینے والوں کا سامان موقع پر ہی چھوڑ دیا جاتا ہے ، یہ سراسر زیادتی ہے نا اِنصافی ہے اور بھتہ نہ دینے والوں کا سامان خورد برد یاچوری کروا لیاجاتا ہے ۔دفتر میں جرمانہ جات کی کوئی رسید جاری نہ کی جاتی ہے۔ بہاولپور سٹی میں جنگل کا قانون چل رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ لاکھوں کی منتھلیاں مستقل طور پر طے کر لی جاتی ہیں ہر ماہ لاکھوں روپے وصول کرکے آپس میں مِل بانٹ لئے جاتے ہیںاور تجاوزات جوں کی توں وہیں پر قائم رہتی ہے ‘عملے کی نِگرانی کرنیوالے آفیسر بھی خاموش نظرآتے ہیں ۔ شہریوں نے کمشنر و ڈِپٹی کمشنر بہاولپور سے اپیل ہے کہ ان کرپٹ عناصر کا محاصرہ کرتے ہوئے اِنکی خفیہ رپورٹ حاصِل کی جائے اور بددِیانت رشوت خور عملے کو چھان بیِن کر کے ملوث افرد کیخلاف بمطابق قانون کارروائی عمل میں لائی جائے۔