• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کی کشمیریوں کو سید علی گیلانی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کی مذمت

Sep 3, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان دفتر خارجہ نے کشمیریوں کو حریت رہنما سید علی گیلانی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔
نجی ٹی و ی دنیانیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا ہفتہ بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ کشمیریوں کوعلی گیلانی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کی مذمت کرتے ہیں،سیدعلی گیلانی نے زندگی بھراپنے اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کیا،پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔کشمیریوں پرمظالم سے بھارت کاجعلی جمہوری چہرہ عیاں ہوگیا، عالمی برادری کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے افسوسناک تھے،حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والو ں کے ورثاسے اظہارہمدردی کرتے ہیں۔