• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

رونالڈو نے فٹ بال کی تاریخ کا سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

Sep 3, 2021

لسبون(نمائندہ خصوصی)سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کے انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ گول کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈکپ کوالیفائر میں آئرلینڈ کے خلاف آخری سات منٹ میں دو گول کیے اور پرتگال کو جیت دلا دی اس دوران انہوں نے ایران کے علی داعی کا 109 گول کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بھی توڑدیا۔کرسٹینانو رونالڈ و کے گولز کی تعداد 111 ہوگئی ہے۔