• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

‘جاروو’ کو بالاخر اپنے کیے کی سزا مل گئی

Sep 4, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی)بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران تیسری دفعہ گراؤنڈ میں داخل ہونے پر ڈینیئل جاروو کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جاروو کو لندن پولیس نے حملے کے شبے میں گرفتار کیا اور اسے جنوبی لندن پولیس سٹیشن میں بند کردیا گیا ہے۔جاروو آج بولر بن کر میدان میں آئے تھے اور بولنگ کرتے ہوئے نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے جونی بیئر سٹو سے ٹکرا گئے تھے۔وہ اس سے قبل بھی دو بار گراؤنڈ میں داخل ہوچکے ہیں۔