• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

Sep 5, 2021

روم(نمائندہ خصوصی)پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ کے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
انعام بٹ کا فائنل میچ میں یوکرین کے پہلوان کے ساتھ سامنا ہوگا۔انعام بٹ اس سے قبل مسلسل تین بار ورلڈ بیچ ریسلنگ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔سیمی فائنل میچ میں انعام بٹ نے اپنے مدمقابل رومانیہ کے پہلوان کو تین ،صفر سے شکست دی۔انعام بٹ نے کوارٹر فائنل میں ترکی کے پہلوان کو شکست دی تھی۔