• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی

Sep 6, 2021

ڈھاکہ(نمائندہ خصوصی)تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 52رنز سے شکست دے دی ۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 128رنز بنائے جس کے جواب میں بنگال ٹائیگرز 76رنز پر ہی ڈھیر ہو گئے ۔
تفصیل کے مطابق ڈھاکہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فن ایلن 15،ریچن رویندرا 20،ول یونگ 20، گرینڈ ہوم صفر اور ٹام لیتھم پانچ رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ان کے بعد آنے والے ہینر نکولس اور ٹام بلینڈل نے ٹیم کو سہارا دیا اور بالترتیب 36اور 30سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔اس طرح نیوزی لینڈ نے 128رنز بنائے ۔بنگلہ دیش کے مہدی حسن ،مستفیض الرحمان اور محمد اللہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد سیف الدین نے دو وکٹیں لیں ۔
بنگلہ دیش نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو بلے باز خاطر خواہ کار کردگی پیش نہ کر سکے اور آٹھ بنگال ٹائیگرز ڈبل فگر میں ہی نہ جا سکے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے محمد نعیم 13اور لٹن داس 15 سکور بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ مشفیق الرحیم 20سکور بنا کر ناٹ آو ٹ رہے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے چاراور میک کونچی نے تین جبکہ ریچن رویندرا ،سکاٹ کگلن اور گرینڈہوم نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔