بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) 56 قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 10 تا 14 ستمبر کوئٹہ میں شروع ہورہی ہے۔
بہاولپور ٹیبل ٹینس ایسوی ایشن کی طرف سے پنجاب ٹیم کی سلیکشن کے لیے بہاولپور سے تین کھلاڑی ٹرائلز دینے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ خواتین میں ثمینہ سعید جب کہ مردوں کی کیٹگری میں شیخ عبدالمضر اور صالح احمد حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر بہاولپور ٹیبل ٹینس ایسوی ایشن کے صدر محمد اختر منیر پیر زادہ نے کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔