لاہور(نمائندہ کصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ، انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیاہے جس پر شعیب اختر کافی ناراض دکھائی دیتے ہیں تاہم انہوں نے اپنا ورلڈ کپ سکواڈ تشکیل دیتے ہوئے کھلاڑیوں کے نام جاری کر دیئے ہیں ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی شو کے دوران شعیب اختر نے چیف سلیکٹر وسیم خان کو کٹھ پتلی قرار دیا اور کہا کہ اگر میں سکواڈ بناتا اس میں بابر اعظم،محمد رضوان، محمد حفیظ، فخرزمان، شعیب ملک، حسین طلعت،عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ ا?فریدی، حسن علی، محمد عامر اور شاہنواز دھانی شامل ہوتے۔یاد رہے کہ ورلڈکپ کیلئے 15رکنی اسکواڈ منتخب کیا گیا جبکہ شعیب اختر نے 13نام دیے ہیں۔
شعیب اختر قومی ٹیم کے سکواڈ سے نا خوش، اپنی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے کھلاڑیوں کے نام جاری کر دیئے
