لاہور(نمائندہ خصوصی) سیشن عدالت نےاداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے چند روز قبل مسجد وزیر خان میں ڈانس کی عکس بندی کرنے کے خلاف کیس میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گیے تھے۔عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کے وکیل کی درخواست پر 30 ہزار روپے شورٹی بانڈز جمع کرنے کے بعد ورانٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا تحریری حکم جاری کیا۔
عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کو بڑی خوشخبری سنادی
