• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیشنل ٹی 20 کے دوسرے میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹیمیں مدمقابل ، فتح کس کے نام رہی؟ آپ بھی جانیں

Sep 24, 2021

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)خیبرپختونخوا کی ٹیم نے نیشنل ٹی 20 کپ کے دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب کو 36 رنز سے شکست دید ی ہے۔
سینٹرل پنجاب کی ٹیم 189 رنز کے ہدف میں مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناسکی۔ سینٹرل پنجاب کی جانب سے محمد اخلاق 62 اور کپتان بابر اعظم 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔شاہین شاہ آفریدی نے تین جبکہ عمران خان جونیئر اور ارشد اقبال نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیبر پختونخوا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 188 رنز بنائے تھے۔ خیبرپختو نخوا کی جانب سے کپتان محمد رضوان 65 اور افتخار احمد 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سینٹرل پنجاب کی جانب سے حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاندار کارکردگی پر محمدر ضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔