• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انگلینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر معروف انگلش بلے باز نے فاسٹ باؤلر محمد عباس سے کیا باتیں کیں؟ آپ بھی جانیے

Sep 25, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس کے مطابق برطانوی بلے باز جیمز وینس نے کہا ہے کہ انگلینڈ بورڈ نے فیصلہ خود لیا ‏کھلاڑیوں سے نہیں پوچھا۔
اے آر وائی نیو زکے مطابق محمد عباس نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ‏ہوئے کہا ہے کہ انگلش بورڈ کے اس فیصلے سے دھچکا پہنچا ہے۔محمد عباس اس وقت کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں اور ہمپشائر کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔محمد عباس نے کہا میری جیمز وینس سے بات ہوئی انکا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی طرف سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلا تھا وہ پاکستان آکرخوش تھے۔
محمد عباس نے کہا کہ ہم نے بہت سے قربانیاں دی ہیں اس کے باوجود یہ فیصلہ حیران کن ہے جس پر مایوسی ‏ہوئی، جب ہم اپنا 100 فیصد دیتے ہیں تو اسی طرح کے بدلے کی توقع رکھتے ہیں۔برطانوی کھلاڑیوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کی منسوخی کے فیصلے پر ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا، اس ‏سے متعلق کوئی علم نہیں تھا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کی منسوخی اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ‏ہوئی ہے، لیجنڈری کھلاڑیوں اور ماہرین کرکٹ نے مذکورہ دونوں ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انگلینڈ کو اپنے سابق کپتان مائیک ایتھرٹن سمیت خواتین کرکٹرز کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔