• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کے کم عمر کو ہ پیما شہروز کاشف نے8000 میٹر سے بلند ایک اور چوٹی سر کرلی

Sep 26, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے کم عمرترین کوہ پیما شہروزکاشف نے نیپال میں آٹھ ہزار 163 میٹر بلندمناسلو چوٹی سر کرلی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہروز کاشف کے والد سلمان کاشف نے بتایا ہے کہ شہروز نے نیپال میں 8163 میٹر بلند چوٹی مناسلو پرصبح ساڑھے پانچ بجے پرچم لہرایا۔ اس طرح براڈ پیک، ماونٹ ایورسٹ اورکے ٹوکے بعدشہروز کاشف نے دنیا میں 8000 میٹربلند چوتھی چوٹی سرکرلی ہے۔ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد شہروز کاشف کو سپورٹس بورڈ پنجاب نے اپنا یوتھ ایمبیسیڈرمقررکیا تھا اور پنجاب حکومت کی جانب سے ان کو 10لاکھ روپے کا نقد انعام بھی دیا گیا تھا۔