• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معروف سٹیج اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

Sep 26, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)نامور سٹیج اداکار صغیر احمد المعروف “برجو “دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔
چیئرمین آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن قیصر ثنا اللہ کےمطابق سٹیج اداکار برجوکو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔صغیر احمد المعروف “برجو ” کی نماز جنازہ اتوار کی صبح دس بجے ادا کی جائے گی, اداکار برجو سٹیج ڈرامے میں اپنی انٹری کے دوران انتہائی تیز رفتاری سے” امی نوں بُلا”کے الفاظ دہراتے تھے،انہیں ان کے مخصوص سٹائل پر بھرپور داد ملتی تھی۔برجو چالیس سال سے تھیٹر انڈسٹری سے وابستہ تھے اور ہزاروں ڈراموں میں سائیڈ رول کر چکے تھے،برجو نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ متعدد فلموں میں بھی کام کیا۔