راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)نیشنل ٹی ٹو ئنٹی کپ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔روالپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور مخالف ٹیم کو صرف 101رنز پر آوٹ کردیا۔سدرن پنجاب کی جانب سے صہیب مقصود 24 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آ وٹ کیا۔جواب میں102 رنز کا ہدف بلوچستان نے باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بلوچستان کی جانب سے عبدالواحد بنگلزئی نے ناقابل شکست 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔