• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عمر شریف کی امریکہ روانگی تاخیر کا شکار ، وجہ سامنے آگئی

Sep 27, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) معروف کامیڈین عمر شریف کی امریکہ روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ایئر ایمبولینس پیر کی صبح پاکستان پہنچے گی۔
سول ایوی ایشن (سی اے اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر ایمبولینس نے رات 11 بجے کراچی ایئر پورٹ پر پہنچنا تھا تاہم یہ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ ایئر ایمبولینس انتظامیہ کی جانب سے سی اے اے کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے پیر کی صبح 11 بجے کراچی پہنچے گی۔ سی اے اے نے پیر کی صبح کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کیلئے اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔ ایئر ایمبولینس ایک گھنٹہ رکے گی جس کے بعد 12 بج کر 20 منٹ پر یہ کراچی سے روانہ ہوگی۔
خیال رہے کہ عمر شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج امریکہ میں ممکن ہے۔ وہاں ان کا علاج پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر طارق شہاب کریں گے۔