راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹی 20 کرکٹ میں تیز رفتاری سے سات ہزار رنز مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
بابر اعظم کو کرس گیل کا تیز رفتاری سے سات ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے سات اننگزمیں 121 رنز کی ضرورت ہے۔ بابر اعظم اب تک 184 اننگز میں 6879 رنز بناچکے ہیں۔ کرس گیل نے ٹی 20 کرکٹ میں سات ہزار رنز 192 اننگز میں مکمل کیے تھے۔عالمی کرکٹ میں بابر اعظم تیز رفتاری سے تین ہزار، چار ہزار اور چھ ہزار رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ایشیائی بلے بازوں میں انکا شمار تیز رفتاری سے ایک ہزار اور دو ہزار رنز بنانے والے بلے بازوں میں ہوتا ہے۔
بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں کرس گیل کا بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے
