• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مشکوک ٹرانزیکشن کیس:سابق صدر آصف زرداری کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی موخر

Sep 29, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) احتساب عدالت کی جانب سے سابق صدر آصف زردار ی کے خلاف مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی موخرکردی گئی جبکہ عدالت نے فرد جرم کے لئے 14اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں جج اصغر علی نے آصف زرداری کے خلاف آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس کی سماعت کی۔سابق صدر کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ طبی وجوہات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا۔
جج اصغر علی نے ریما ر کس دیا کہ اگر سابق صدر آج پیش نہیں ہو سکتے تو پھر کل بلا لیتے ہیں جس پر آصف زرادی کے وکیل نے کہا کہ کل مشکل ہو جائے گا ،آصف زردار ی بیمار ہیں، جو تاریخ دیں گے پیش ہو جائیں گے، اگر عدالت زیارہ اصرار کرے تو آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے۔
بعدازاں عدالت نے سابق صدر کی درخواست منظو ر کرتے ہوئے فرد جرم کے لئے 14اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔